این ای ڈیکیمسٹری میں ماسٹرزپروگرام شروع کرنیکی منظوری

کائوس جی کی صاحبزادی کو خاندانی پس منظر پر سینڈیکیٹ رکن بنانے کی سفارش.

شعبہ کیمسٹری میں ماسٹرزپروگرام شروع کرنے کی منظوری یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی. فوٹو: فائل

این ای ڈی(نادرشاہ ادلجی دنشاہ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے شعبہ کیمسٹری میں ماسٹرزپروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

جبکہ شعبہ کیمسٹری میں ماسٹرزپروگرام شروع کرنے کی منظوری یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی جو یونیورسٹی کے وائس چانسلرانجینئر اے کلام کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق شعبہ کیمسٹری میں ماسٹرزپروگرام یونیورسٹی کے ایوننگ پروگرام میں شروع کیا جائے گا اور ابتدائی طورپرکیمسٹری میں ماسٹرزکیلیے25 نشستوں پرداخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرارانجینئرجاوید عزیزخان کے مطابق داخلوں کے لیے 16سال کی تعلیم (بی ایس یا بی ایس سی اورایم ایس سی) لازمی ہوگی ۔




جاوید عزیزخان کاکہنا تھا کہ یونیورسٹی کے تمام ماسٹرزپروگرام میں داخلہ 16سال کی تعلیم کی بنیادپرہی دیے جاتے ہیں علاوہ ازیں این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے معروف کالم نگارکائوس جی کی صاحبزادی ''ایواکائوس جی''کواپنے والدکی جگہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کارکن بنانے کی سفارش کردی ہے جس کی منظوری صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد دیں گے واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کاقیام کالج کی صورت میں1922میں نادرشاہ ادلجی دنشاہ کی جانب سے کیاگیاتھا،این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق رکن سینڈیکیٹ کائوس جی ان کی پوتی کے شوہر تھے جبکہ ایواکائوس جی نادرشاہ ادلجی دنشاہ کی پڑنواسی ہیں، سینڈیکیٹ نے ان کی تقرری کی سفارش ان کے خاندانی پس منظر اورکائوس جی کی یونیورسٹی کے لیے تعلیمی خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔
Load Next Story