جولین اسانج کا آسٹریلیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان

آسٹر یلیا میں بہت سے نامورلوگ ان کی پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

جولین اسانج آئندہ برس وکی لیکس کے نام سے سیاسی جماعت تشکیل دیں گے۔ فوٹو : فائل

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے 2013 میں آسٹریلیا میں سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جولین اسانج کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس وکی لیکس کے نام سے سیاسی جماعت تشکیل دیں گے اور آسٹریلیا میں الیکشن میں حصہ لیںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹر یلیا میں بہت سے نامورلوگ ان کی پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں، پارٹی کے ذریعے وکی لیکس کے مقصد کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story