اوپن مارکیٹ میں ڈالرپہلی بار99روپے کاہوگیا
انٹربینک میںڈالرکی قدر50 پیسے کے اضافے سے97.80 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر98 روپے کی بلندترین سطح تک بھی پہنچ گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیز رفتاری سے کمی اور پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کوادائیگیاں موخر کرنے کی اطلاعات نے انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں گھبراہٹ کی فضا پیدا کردی ہے۔
جس کے نتیجے میں جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں امریکی ڈالر کے طلبگاروں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
نتیجتاً ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر99 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50 پیسے کے اضافے سے97.80 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ98 روپے کی بلندترین سطح تک بھی پہنچ گئے تھے۔