تھری جی ٹیکنالوجی نیلامیپی ٹی اے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل میں معاہدہ
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل معاہدے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔
پی ٹی اے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ بھی موجود تھے۔ فوٹو: فائل
ملک میں تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کوصاف و شفاف اور منصفانہ بنانے کیلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان مانیٹرنگ کا معاہدہ طے پاگیاہے۔
دونوں اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پی ٹی اے کی طرف سے ادار ے کے چیئرمین فاروق اعوان نے دستخط کیے جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے سہیل مظفر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ نیب، پی اے سی،سمیت عدالتیں اور دیگر ادارے موجود ہونے کے باوجود ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کوشفاف نیلامی کے عمل میں پی ٹی اے کیطرف سے مصروف کرنا اس لحاظ سے مثبت ہو گا کہ دنیا کو یہ پیغام ملے گاکہ پاکستان شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔