سونا کشی اور شاہد کپور فلم ’’نمک‘‘ میں ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

فلم میں شائقین کو رقص زیادہ دیکھنے کو ملے گا، پربھودیوا بھی پرفارم کریں گے

فلم کی عکسبندی آیندہ سال فروری میں شروع کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بالی وڈ اداکارہ سونا کشی سنہا اور اداکار شاہد کپور فلم ''نمک'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ہدایات پرابھودیوا دے رہے ہیں۔ فلم میں اداکار شاہد کپور اور اداکارہ سونا کشی بطور جوڑی پہلی بار جلوہ گر ہونگے۔ فلم ڈانس اور ایکشن پر مبنی ہوگی۔




اداکارہ سونا کشی نے فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انھیں اداکار شاہد کپور اور اداکار پرابھودیوا کے ہمراہ کام کا موقع ملے گا اور وہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کرینگی۔ فلم کی عکسبندی آیندہ سال فروری میں شروع کی جائے گی۔ ذرایع کے مطابق فلم میں شائقین کو رقص زیادہ دیکھنے کو ملے گا ، پربھودیوا بھی پرفارم کریں گے۔
Load Next Story