شیعہ علما کونسل کے تحت دھرنا دوسرے روز بھی جاری
رہنمائوں کا کمشنرکراچی سے مذاکرات سے انکار، ریڈ زون میں دھرنے کاعندیہ
شیعہ علما کونسل کے تحت شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نمائش چورنگی پرجاری احتجاجی دھرنے میں لوگ شریک ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
شیعہ علما کونسل کی اپیل پر شیعہ تنظیموں کی جانب سے علما اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔
ہفتہ کو کمشنر ہاشم رضا زیدی شیعہ علما کونسل کے رہنمائوں سے مذاکرات کیلیے پرانی نمائش پہنچے لیکن شیعہ تنظیموں کے قائدین نے مذاکرات سے انکار کردیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ مذاکرات صرف وفاق کے نمائندے کے ساتھ کیے جائیں گے جس کے بعد کمشنر کراچی واپس چلے گئے، سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود مظاہرین کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک رہی۔
شیعہ علما کونسل کے رہنمائوں نے واضح کیا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت ان واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی نہیں کراتی دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا اور اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو اگلے مرحلے میں یہ دھرنا ریڈ زون میں شروع کردیا جائے گا،مولانا ناظر عباس تقوی، صادق رضا تقوی،مرزا یوسف حسین،علامہ فرقان حیدر عابدی،مولانا جعفر سبحانی، زہرہ نجفی اور دیگر نے کہا کہ کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جارہے ہیں اور ایک سازش کے تحت عام افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہر میں ان واقعات کو شیعہ سنی جھگڑے کا نام دینا غلط ہے،شیعہ اور سنی میں کوئی جھگڑا نہیں ہے، تمام مسالک میں اتحاد و اتفاق ہے، دھرنے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث پولیس نے گرومندر سے ٹاور کی جانب جانے والے ٹریفک کوسولجر بازار جبکہ ایم اے جناح روڈ سے گرومندر جانے والے ٹریفک کو گارڈن کی جانب موڑ دیا ہے۔