ہانگ کانگ میںسمندری طوفان ا ورآندھی100سے زائدافرادزخمی
6 سوسے زائددرخت اکھڑگئے،پروازیں منسوخ، اوپی ڈی اوراسکول بندکردیے گئے
6 سوسے زائددرخت اکھڑگئے،پروازیں منسوخ، اوپی ڈی اوراسکول بندکردیے گئے ۔ فوٹو رائٹرز
ہانگ کانگ میں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے سمندری طوفان بادوباراں کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ حکام نے مکینوں کو خبردار کیا کہ وہ چوکس رہیں۔
اب بھی ساحل سمندر اور ہائی گرانڈ پر طوفان کی شدت والی ہوائیں چلنے اور مسلسل موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ رات کے دوران 6 سو سے زائد درخت جڑوں سے اکھڑے گئے جبکہ سڑکوں پر عمارتوں کے ٹکڑے گرے ہوئے پائے گئے۔ ہوا بازی کے علاقائی مرکز سے چوالیس مسافر بردار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
دو سو ستر سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوگئی۔ سکول کی کلاسیں اور ہسپتالوں کے او پی ڈی تا اطلاع ثانی منسوخ کردئیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کام کاج سے واپس آنے والے ایک سو سے زائد افراد رات بھر تائی وائی انڈر گرانڈ ٹرین سٹیشن میں پھرتے رہے جو کہ سروسز کے معطل ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں کو نہیں جاسکے۔