قومی شاہراہ پر ڈاکوئوں کی لوٹ مار ٹرک چھین کر فرار

سڑک بلاک کرکے کئی گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا، متاثرین کا احتجاج اور دھرنا

پولیس کا ٹرک برآمد کرنے اور 3افراد کی گرفتاری کا دعویٰ. فوٹو: فائل

KARACHI:
نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لوٹ مار کے بعد ایک ٹرک کو چھین کر فرار ہوگئے۔

لٹنے والے مسافروں نے رات گئے دھرنا دے کر نیشنل ہائی وے بلاک کر دی۔ اطلاع پر مٹیاری ، ہالا، بھٹ شاہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں سے مذاکرات کرکے ٹریفک بحال کرائی۔




بعد میں پولیس نے ناکا بندی کرکے کھیرانی تھانے کی حدود ٹنڈوآدم روڈ پر چھینا گیا ٹرک برآمد کرکے مسلع افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار افراد میں کھنڈو کا رہائشی دین محمد شورو اور دیگر 3افراد شامل ہیں۔ گرفتار افراد کو خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ کھیرانی پولیس نے اس بارے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔
Load Next Story