ڈی جی ٹی اوکا رواں سال کی رپورٹس فراہم کرنے سے انکار
ویب سائٹ بھی سال سے اپ ڈیٹ نہیں کی گئی،تاجروں کا ادارے کی سرگرمیوںسے رابطہ منقطع
احکام ملے تو معلومات اپ لوڈکردینگے،ڈائریکٹر،ڈی جی اظہر اقبال کابات کرنے سے انکار فوٹو: فائل
وزارت تجارت کے ذیلی ادارے اور ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے تنازعات کے فیصلے کے لیے قائم ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے رواں سال کے دوران کیسز کی تفصیلات، چیمبرز، تاجر تنظیموں اور ایسوسی ایشنوں کے مالی حسابات اور آڈٹ رپورٹس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ نا اہلی اور سستی کی یہ حالت ہے کہ اس ادارے کی ویب سائٹ بھی ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکی ہے۔
تجارتی کیسز کوبھی ویب سائٹ پر نہیں ڈالا جا رہا ہے جس سے تاجروں کو ڈی جی ٹی او کی سرگرمیاں سے تعلق ختم ہونا شروع ہوگیا ہے اور اس ادارے کی افادیت ختم ہو گئی ہے۔ ڈی جی ٹی او کے ذرائع کے مطابق موجودہ ڈی جی نہ تو ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے دیتا ہے اور نہ کسی قسم کی انفارمیشن دیتا ہے جس کی وجہ سے وزارت تجارت کا اہم ادارہ غیر فعال ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی جی ٹی او کے ڈائریکٹر نصیر احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہمارے پاس اسٹاف کی کمی ہے، اس لیے معاملات مشکل سے چل رہے ہیں۔
جہاں تک کیسز کی تصدیق اور ویب سائٹ پر ڈالنے کا تعلق ہے اس کا فیصلہ ڈی جی کریں گے، اگر انہوں نے تازہ ترین اطلاعات، کیسز کی اطلاعات اور تاجروں کے تنازعات کے کیسز کے فیصلوں، چیمبرز اور ایسوسی ایشنوں کے مالی حسابات کو ویب سائٹ پر ڈالنے کے احکامات جاری کیے تو ہم اس پر عمل کریں گے،جب ڈی جی اظہر اقبال سے رابطے کی کوشش کی گئی تو اس کے پی اے نے کہا کہ ڈی جی صاحب کہتے ہیں کہ ڈائریکٹر نصیر احمد سے رابطہ کریں، میں میڈیا کے نمائندوں سے نہیں مل سکتا ہوں۔