سندھ نے پاکستان کا وجود سب سے پہلے تسلیم کیاحلیم عادل
ہمارے قائدین امن اور محبت کے پیغام پر جلسہ کرینگے،انتخابات وقت پر کرائے جائیں.
ہمارے قائدین امن اور محبت کے پیغام پر جلسہ کرینگے،انتخابات وقت پر کرائے جائیں۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ق) سندھ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں جلسوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پاکستان کے وجود کو سب سے پہلے تسلیم کیا، ہمارے قائدین سندھ میں امن ، محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے،حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد میں مسلم لیگ فنکشنل و دیگر جماعتوں کے کامیاب جلسے پر پیر پگاڑو کو مبارک باد دی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری قیادت کا پیغام سب سے اخوت و بھائی چارگی کا ہے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،پاکستان اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہم سب کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں، بدقسمتی سے آج عدم برداشت کی وجہ سے ہمارے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں،کالا باغ ڈیم کا مردہ گھوڑا ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلا رہا ہے،کچھ لوگ مسلم لیگ (ق) کے بارے میں کہتے تھے کہ سندھ میں ہماری جماعت کا وجود ختم ہو گیا ہے وہ محض احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آئندہ الیکشن میں ہر سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔