کسی بھی شعبے میں عالمی سطح پر نام منوانا آسان کام نہیں
شعبہ سرجری میں اپنے کارناموں سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے،محمد علی شاہ.
شعبہ سرجری میں اپنے کارناموں سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے،محمد علی شاہ
صدارتی ایوارڈ یافتہ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں عالمی سطح پر اپنا نام منوانا آسان کام نہیں ، اس کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے،شعبہ سرجری میں اپنے کارناموں سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کو دیے گئے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈکی تقریب کے موقع پرکیا ، انھوں نے مزیدکہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ اسٹاف انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں، اس موقع پر پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر انیس الدین بھٹی، پروفیسر آئی اے جوکھیو، پروفیسر یونس سومرو، ڈاکٹر خان شاہ اعظم، ڈاکٹرسعید منہاس، ڈاکٹراسلم صدیقی،پروفیسر اویس، پروفیسر ابوبکراوردیگر بھی موجود تھے۔
پروفیسرانیس الدین بھٹی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جنھوں نے43 ہزار بڑے آپریشن کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اورہمیں فخرہے کے ان کے اس کارنامے کوسرکاری سطح پرپذیرائی حاصل ہوئی، واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے آرتھوپیڈک سرجری میں ڈاکٹر روبارٹ اونس کے 28 ہزار آپریشن کا ریکارڈ توڑا تھا، تقریب سے پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔