فرانس کے آخری لڑاکا فوجی بھی افغانستان سے واپس چلے گئے

یہ فوجی قبرص کے ایک جزیرے پر 3 روز تفریح کے بعد 18 دسمبر کو فرانس پہنچیں گے

یہ فوجی قبرص کے ایک جزیرے پر 3 روز تفریح کے بعد 18 دسمبر کو فرانس پہنچیں گے

فرانس کے آخری لڑاکا فوجی بھی ہفتے کو افغانستان سے واپس چلے گئے۔ وہ اپنے اتحادی فوجیوں سے 2 سال قبل واپس گئے ہیں۔

25ویں بیل فورٹ انفنٹری رجمنٹ کے تقریباً 200 فوجی جو 11سالہ جنگ سے فرانس کے جلد انخلا کی نگرانی کے ذمے دار تھے مقامی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دن روانہ ہوگئے۔توقع ہے کہ یہ فوجی قبرص کے ایک جزیرے پر 3 روز تفریح کے بعد 18دسمبر کو فرانس پہنچیں گے۔ ان فوجیوں کی روانگی سے افغانستان سے فرانس کے فوجیوں کے نکلنے کی تعداد تقریباً 1ہزار 5 سوہوجاتی ہے ۔ ان فوجیوں کو 2013تک افغانستان میں ٹھیر کر افغان فوج کو تربیت دینا تھی۔




اب بھی فرانس کے چند سو فوجی تربیتی پروگراموں کے سلسلے میں افغانستان میں موجود ہیں ۔ فرانس پہلا ملک نہیں جس نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلائی ہیں ۔ اس سے قبل کینیڈا نے جولائی 2011میں اور ہالینڈ نے اگست 2010میں اپنی فوجیں واپس بلالی تھیں۔ اس سال کے شروع میں امریکا نے بھی 33ہزار فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلالیا تھا جبکہ اب بھی امریکا کے 68ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔فرانس کے 88فوجی افغانستان میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story