غذائی عدم تحفظ امن کیلیے خطرہ ہےپوپ بینی ڈکٹ

سرمایہ دارانہ نظام معاشرے کے کمزور ترین لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگیا، امن پیغام

سرمایہ دارانہ نظام معاشرے کے کمزور ترین لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگیا، امن پیغام۔ فوٹو: فائل

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے نئے معاشی ماڈل اور منڈیوں کیلئے اخلاقی قواعد و ضوابط کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام معاشرے کے کمزور ترین لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگیا ہے۔

رومن کیتھولک چرچ کے عالمی یوم امن کے حوالے سے اپنے پیغام میں پوپ بینی ڈکٹ نے خبردار کیا کہ غذائی عدم تحفظ دنیا کے بعض حصوں میں امن کیلئے خطرہ ہے۔




انھوں نے مخالف جنس کے مابین شادیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مرد اور خاتون کے مابین شادی کا ناگزیر کردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے مابین عدم مساوات کی بڑھتی ہوئی مثالوں سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ معاشرے میں تناؤ اور تصادم کا خدشہ خطرناک حدوں کو پہنچ چکا ہے۔
Load Next Story