برسلزپاکستان اوریورپی یونین کا باہمی تعلقات پراظہاراطمینان

پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں وفدکے یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے مذاکرات

پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں وفدکے یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے مذاکرات فوٹو : فائل

پاکستان اور یورپی یونین نے دوطرفہ تعلقات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے انھیں مزید وسیع کرنیکے ذرائع پر غور کیا ہے۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کی قیادت میں وفد نے یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیلگا شمٹ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے جس میں یورپی یونین کے پاکستان کو خود مختار تجارتی ترجیحی درجہ دینے کے فیصلے کو سراہا گیا۔


وفد نے یورپی یونین کے مذاکراتی وفد کو پاکستان کی موجودہ جمہوری حکومت کی قانون سازی، جمہوریت کی مضبوطی، انسانی حقوق بالخصوص خواتین' بچوں اور اقلیتی گروپوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے بھی بتایا۔



یورپی یونین کے وفد نے ان قدامات کو سراہا۔ دونوں وفود نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ سیکریٹری خارجہ نے یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیلگا کو 2013 کے آئندہ مذاکرات کے اگلے دور کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
Load Next Story