والد سمجھوتے کے تحت ملک بدر ہوئے مریم نواز کا اعتراف

مریم نواز نے بتایا کہ جب نواز شریف سعودی عرب گئے تو انہیں شاہ عبداللہ نے چھوٹے بھائی کی طرح رکھا.

مریم نواز نے بتایا کہ جب نواز شریف سعودی عرب گئے تو انہیں شاہ عبداللہ نے چھوٹے بھائی کی طرح رکھا. فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے والد کی مشرف سے سمجھوتہ کے تحت ملک بدری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد اور شاہ عبداللہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کی وجہ سے مشکل کے وقت میں شاہ عبداللہ نے ہماری مدد کی۔


ان کی وجہ سے شریف خاندان پاکستان سے نکلنے میںکامیاب ہوا، اس پر ہم ان کے احسان مند ہیں۔ وہ ہفتے کو یہاں ینگ لائرز فورم کے قیام کے بعد تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور شاہ عبداللہ کے درمیان نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور جب پرویز مشرف اور شاہ عبداللہ کے درمیان معاملات طے پا گئے تو ہمیں اس بارے میں بتایا گیا ۔ مریم نواز نے بتایا کہ جب نواز شریف سعودی عرب گئے تو انہیں شاہ عبداللہ نے چھوٹے بھائی کی طرح رکھا، وہ شاہی محل میں شاہی مہمانوں کی طرح رہے ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کی بقاکی خاطر مفاہمت کی پالیسی کو اپنایا۔

Recommended Stories

Load Next Story