نیلسن منڈیلا کے پتے کا آپریشن پتھریاں نکال دی گئیں

منڈیلا کو پھیپھڑوں کی تکلیف اس وقت پیدا ہوئی تھی جب انہیں جیل میں تپ دق کا مرض لاحق ہوا تھا۔

منڈیلا کو پھیپھڑوں کی تکلیف اس وقت پیدا ہوئی تھی جب انہیں جیل میں تپ دق کا مرض لاحق ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے نسلی امتیاز مخالف ہیرو نیلسن منڈیلا کا ہفتے کو پتے کا کامیاب آپریشن ہوا۔


صدارتی ترجمان کے مطابق انہیں ایک ہفتہ قبل پھیپھڑے میں انفیکشن کے علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا کہ پھیپھڑے میں انفیکشن کے علاج سے قبل پتے میں موجودپتھریوں کو نکالا جائے۔ 94سالہ منڈیلا ان دنوں پریٹوریا میں ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہیں۔ ابتدائی معائنوں کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پھیپڑے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔ ترجمان کے مطابق اینڈواسکوپی کے ذریعے سابق صدرکے پتے سے پتھریاں نکال دی گئی ہیں۔ منڈیلا کو پھیپھڑوں کی تکلیف اس وقت پیدا ہوئی تھی جب انہیں جیل میں تپ دق کا مرض لاحق ہوا تھا۔
Load Next Story