زرداری کے مجرم ثابت ہونیکاخوف خط لکھنے نہیں دیتان لیگ

حکومت عدالتوں کیساتھ تماشہ لگا کرکرپشن اور نااہلی چھپانا چاہتی ہے،احسن اقبال،مشاہد اللہ

حکومت عدالتوں کیساتھ تماشہ لگا کرکرپشن اور نااہلی چھپانا چاہتی ہے،احسن اقبال،مشاہد اللہ۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے ساٹھ ملین ڈالر بچانے کے لیے عدلیہ پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیل رہی ہے عدالتی فیصلوں پر عملد درآمد کے لیے وزیر اعظم کابینہ کے مشورے کا پابند نہیںہوتا کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔


اگر حکومت سمجھتی ہے کہ سوئس عدالتوں کا مقدمہ انتقامی کاروائی پر مبنی ہے اور جھوٹا ہے تو اس کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کر تے ہوئے سوئس حکام کو خط لکھ دے تاکہ سوئس عدالتیں اس مقدمے میں صدر زرداری کو بری کر دیں لیکن حکومت کی طرف سے خط لکھنے کے بارے میں بہانے بازی اس موقف کو تقویت دیتی ہے کہ دال میں کچھ نہیں بہت کالا ہے اور حکومت کو خوف ہے کہ اگر سوئس عدالتوں میں مقدمہ چلا تو صدر زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہو جا ئے گا اور وہ عالمی مجرم بن جائیں گے۔

اسی خوف کی وجہ سے وہ خط نہیں لکھ رہی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے خط لکھنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب نے عوام کو ایک بار پھر مایوس کر دیا، حکومت اعلیٰ عدالتوں کے ساتھ تماشا لگا کر اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانا چاہ رہی ہے پیپلز پارٹی کچھ خدا کا خوف کرے اور عوام کو ناکردہ گناہوں کی سزا دینے کی بجائے عدالتوں سے نکل کر ان کی حالت زار پر رحم کرے۔
Load Next Story