میٹروول میڈیکل اسٹور پر کریکر سے حملہ

ایس ایچ او نے فوری طور پر بھتہ خوری کی تصدیق نہیں کی

کریکر پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ فوٹو فائل

سائٹ ایریا میں نامعلوم ملزمان بھتہ نہ دینے پر میڈیکل اسٹور کے قریب کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔


خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ، تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول میں ٹائم میڈیکل اسٹور کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے ، کریکر پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔

تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ، علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا نتیجہ ہے ، علاقہ ایس ایچ او نے فوری طور پر بھتہ خوری کی تصدیق نہیں کی ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے ۔
Load Next Story