پولیس وردی میں بیرون ملک سے آنیوالوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،وردیاں ، مسافر بیگ اور دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد.

خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،وردیاں ، مسافر بیگ اور دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد۔ فوٹو: فائل

شاہ فیصل کالونی اور الفلاح تھانے کی پولیس نے پولیس وردی پہن کر بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والے ملزم سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس وردیاں ،موبائل فون ، نقدی، گاڑیاں ، موٹر سائیکل دیگر لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈویژنل شاہراہ فیصل ٹائون زاہد حسین نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہروز کو گرفتار کر کے پولیس وردیاں ، دوگاڑیاں ، مسافر بیگ اور دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا، انھوں نے بتایا کہ ملزم شہروز پولیس وردری پہن کر بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں گھر جاتے ہوئے روک کر اسلحہ کے روز پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اورگرفتار ملزم کا تعلق بدنام زمانہ ایرانی گروپ سے ہے۔

انھوں نے بتایاکہ الفلاح پولیس نے جمعہ گوٹھ بابا ولایت حسین شاہ ملیر ندی پر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مارکرنے والے گروہ کے سرغنہ احمد عل مگسی عرف انڈا اور اس کے4 ساتھی کمال خان عرف اکمل ، وسیم احمد ، عمران علی عرف بھٹہ اور محمد صفدر عرف ڈون کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر کے کلاشنکوف ، ریوالور ، 30 بور پستول، چھینے ہوئے موبائل فون ، نقد ی اور دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔
Load Next Story