جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں بی ایس ماسٹرزاور آنرز کے داخلے شروع

ماسٹرز پروگرامز میں ایم بی اے، ایم سی ایس اورلائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں داخلے دیے جائینگے۔

سرٹیفکیٹ پروگرامز کیلیے میتھمیٹکس،سوشل ورک،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکیشن اوراردو ڈپلومہپروگرام میں داخلے دستیاب ہیں۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کے تحت بی ایس،آنرز،ماسٹرز، ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگرامز کے داخلے برائے سال 2013 کا آغاز آج پیر 17 دسمبر سے ہورہا ہے۔


ڈائریکٹرایوننگ پروگرام کے مطابق بی ایس، آنرز کیلیے شعبہ ایکچوریل سائنسز اینڈرسک مینجمنٹ، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس ، آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی، بائیو کیمسٹری ،بائیوٹیکنالوجی،باٹنی ،بزنس ایڈمنسٹریشن، کیمسٹری ، کامرس،کمپیوٹر سائنس(بی ایس ایس ای ، بی ایس سی ایس)، اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،جنرل ہسٹری ،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکیشن، مائیکروبائیولوجی،میتھمیٹکل سائنسز فزکس، فزیالوجی، سائیکولوجی ،پبلک ایڈمنسٹریشن،سوشیالوجی، اسپیشل ایجوکیشن، اسٹیٹکس، اردو ، ویمن اسٹڈیزاور زولوجی میں داخلے دیے جائینگے۔

ماسٹرز پروگرامز میں ایم بی اے، ایم سی ایس ،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اور فارم ڈی میں داخلے دیے جائینگے، سرٹیفکیٹ پروگرامز کیلیے میتھمیٹکس،سوشل ورک،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکیشن اوراردو ڈپلومہپروگرام میں داخلے دستیاب ہیں۔
Load Next Story