ہاکی انڈیا لیگ پاکستان کے 10 کھلاڑیوں پر قسمت مہربان
16جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں چھ فرنچائزز ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی نئی دہلی میں ہوئی
محمد راشد 40 ہزار ڈالر کے عوض ممبئی میجیشنز میں شامل ہونے والے قیمتی قومی کھلاڑی بنے۔ فوٹو: فائل
ہاکی انڈیا لیگ میں پاکستان کے 10 کھلاڑیوں پر قسمت مہربان ہوگئی اور یہ تمام نیلامی میں مختلف فرنچائزز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئےالبتہ قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کے لیے نیلامی میں کوئی خریدار سامنے نہیں آیا.
16جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں چھ فرنچائزز ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی اتوار کو بھارتی شہر دہلی میں ہوئی، پاکستان کے محمد راشد 40 ہزار ڈالرز کے عوض ممبئی میجیشنز کے بن گئے، محمد وسیم کا معاہدہ 27ہزار ڈالرز میں طے ہوا، دہلی ویویو رائیڈرز نے محمد رضوان کی خدمات 26ہزار ڈالرزکے عوض حاصل کیں، محمد رضوان جونیئر بھی دہلی ٹیم کا حصہ بنالیے گئے، ممبئی کی فرنچائز نے محمد توثیق کے لیے 27 اور فرید احمد کے لیے 21 ہزار ڈالرز کی بولی دی۔رانچی رہنوز نے شفقت رسول کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
کاشف شاہ پنجاب واریئرز کا حصہ بنے، ان کے لیے نیلامی کا آغاز 5ہزار ڈالرز سے ہواجو بڑھتے بڑھتے 9,500 تک پہنچی۔رانچی رہنوزنے محد عرفان کو ان کی بنیادی قیمت 5ہزار ڈالرز میں اپنے ساتھ جوڑا، جبکہ عمران بٹ کو نیلامی میں 5,500ڈالرز ملے، پاکستان کے کپتان محمد عمران نیلامی کے لیے اہم کھلاڑیوں میں شامل تھے مگر کسی بھی فرنچائز نے ان کے حصول میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، اسی طرح پاکستان کے دیگر 3اہم کھلاڑیوں حسیم خان، عمر بھٹہ اور محمد وقاص میں بھارتی ٹیموں نے دلچسپی نہیں لی، ہاکی انڈیا لیگ کی نیلامی میں دنیا بھر کے 246کھلاڑیوں کو پیش کیا گیا۔
سابق بھارتی ہاکی کپتان اور گول کیپر بھرت چتری کو ہاکی انڈیا لیگ ( ایچ آئی ایل ) میں نیلامی کے ابتدائی دن کسی ٹیم میں شامل نہیں ہوپائے، انھوں نے لندن اولمپکس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم اس کے بعد گیمز میں خراب پرفارمنس کے نتیجے میں دیگر کے ساتھ انھیں بھی نیشنل اسکواڈ سے ڈراپ کردیاگیا تھا، بھارت کے موجودہ کپتان سردار سنگھ کو سب سے زیادہ 78 ہزار ڈالر میں دہلی فرنچائزز نے خریدلیا، بھارتی روپے میں یہ رقم42.49 لاکھ بنتی ہے، وی آر رگوناتھ کی خدمات سحارا اترپردیش ویزارڈ نے76 ہزارڈالرکے عوض حاصل کرلیں، یوپی فرنچائز نے ڈچ پلیئر ٹیون ڈی نوئیجر کو66 ہزار ڈالردیکر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
رگوناتھ کے سینئر ٹیم کے ساتھی سندیپ سنگھ کوممبئی نے محض27,800 ڈالر کے عوض خریدا، نوجوان دفاعی کھلاڑی روپیندر پال سنگھ کو دہلی ٹیم نے 56 ہزار ڈالر میں اپنے ساتھ جوڑ لیا۔ بھارتی کپتان سردار سنگھ نے سب سے زیادہ قیمت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں خطیر رقم کا معاہدہ پانے میں کامیاب رہا، اگرچہ میں نیلامی کے عمل میں بھی تاخیر سے پہنچا تھا لیکن جب مجھے یہ خوشخبری ملی تو میں اس پر بہت مسرور ہوں۔