ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم کی آج قطر روانگی

20 سے 27 دسمبر تک شیڈول ایونٹ میں بھارت، چین اور ملائیشیا کی ٹیمیں بھی شامل

قومی ہاکی ٹیم کی قیادت محمد عمران کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ٹیم دوسری ایشین ہاکی چمپئن شپ میں بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل ہونے کا عزم لیے پیرکو قطر روانہ ہوگی۔

20دسمبرسے27دسمبرتک جاری رہنے والے مقابلوں میں پاکستان ،بھارت،ملائیشیا،چین،عمان اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔




اٹھارہ رکنی اسکواڈ میںمحمد عمران(کپتان)،محمد وقاص (نائب کپتان) ،عمران شاہ، عمران بٹ،محمدرضوان سینئر،سید کاشف شاہ ، محمد توثیق،راشد محمود، فرید احمد، شفقت رسول، عبدالحسیم خان،علی شان، محمد عتیق، وسیم احمد، محمد کاشف علی، شکیل عباسی،محمدعرفان اورمحمد سلمان حسین شامل ہیں۔جبکہ ٹیم آفیشلزمیں چوہدری اختر رسول منیجرو ہیڈ کوچ، حنیف خان کوچ ، اجمل خان لودھی اور احمد عالم کوچز'فیض الرحمن الرحمن فزیوتھراپسٹ اورندیم خان لودھی ویڈیو اینالسٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
Load Next Story