ایف بی آر نے رواں سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف ممکن قراردیدیا

ٹیکس رجسٹریشن انفورسمنٹ انشیٹیو اسکیم کے ذریعے 87ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوگا

ٹیکس رجسٹریشن انفورسمنٹ انشیٹیو اسکیم کے ذریعے 87 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوگا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس رجسٹریشن انفورسمنٹ انشیٹیو اسکیم اور ٹیکس انوسٹمنٹ اسکیم کومتعارف کرائے جانے کی صورت میں رواں مالی سال 2012-13کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا ممکن قرار دے دیا ہے۔

آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے سنیئر ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیواسرار رئوف نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزارت خزانہ کو پرویژنل رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر مذکورہ بالا دو ٹیکس اسکیموں کو متعار ف نہ کروایا گیا تو ٹیکس وصولیوں کے لیے مقررہ ہدف کا حصول ممکن نہیں ہے۔




رپورٹ میں وزارت خزانہ کو مزید آگاہ کیاگیا ہے کہ اگر ان دو اسکیموں کو متعارف نہ کرایا گیا تو فیڈرل بورڈآف ریونیو ٹیکس وصولیوں کے لیے مقرر کردہ2381ارب روپے کے مقابلے میں 2194 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس رجسٹریشن انفورسمنٹ انشیٹیو اسکیم کے ذریعے 87 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوگا۔
Load Next Story