پاکستان سالانہ 24کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کرتا ہے رپورٹ

36ممالک کو برآمد، 4لاکھ ٹن سے زائد کی کھپت مقامی سطح پر ہوجاتی ہے

پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجور اپنے بہترین معیار، ذائقے اور لذت کے اعتبار سے دنیا کی اعلیٰ اقسام کی کھجور میں شمار ہوتی ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

پاکستان سالانہ 24کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کرتا ہے جبکہ 4لاکھ ٹن سے زائد کھجورکی کھپت مقامی سطح پر ہوجاتی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 5 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ ضروری سہولیات میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں بہتر انتظام اوردستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 20کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 24کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔




پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجور اپنے بہترین معیار، ذائقے اور لذت کے اعتبار سے دنیا کی اعلیٰ اقسام کی کھجور میں شمار ہوتی ہے۔ اگر کھجور کی پیکنگ، پالشنگ، پراسیسنگ کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے تو کم ازکم ایک ارب ڈالر کی کھجور برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتاہے۔ پاکستان 36ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے جبکہ 4لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کر دی جاتی ہے۔
Load Next Story