امریکی چیمبر نے کراچی اسٹاک کو سب سے زیادہ منافع بخش قرار دیدیا وزیر مملکت
حکومت کا ہدف سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر20 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔
دورہ امریکہ کے دوران وزارت خزانہ کی ٹیم کی آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں اور مختلف اقتصادی ومالیاتی امور پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے. فوٹو: فائل
وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی چیمبر آف کامرس نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا بھر سب سے زیادہ منافع بخش اسٹاک مارکیٹ قرار دیا ہے۔
کولیشن اسپورٹ فنڈ کے6 کروڑ ڈالر اگلے ماہ مل جائیں گے' ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کو اقساط کی واپسی نہیں بلکہ تجارتی خسارہ ہے۔ توانائی کا بحران ختم کیے بغیر اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ناممکن' جبکہ سمندر پاکستانیوں کی جتنی رقوم قانونی ذرائع سے آرہی ہیں اتنی ہی حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے آتی ہیں۔ حکومت کا ہدف سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر20 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے80 کروڑ ڈالر وصول کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے'' آئی این پی'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دورہ امریکہ کے دوران وزارت خزانہ کی ٹیم کی آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں اور مختلف اقتصادی ومالیاتی امور پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے' پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضوں کے نئے پروگرام کی درخواست نہیں دی۔ آئی ایم ایف نے2008 کا پروگرام چند ماہ قبل روک دیا تھا جس پر ان کے چند تحفظات تھے تاہم پاکستان آئی ایم ایف کو قرضے کی واجب الادا اقساط شیڈول کے مطابق ادا کررہا ہے لہٰذا یہ کوئی اتنی زیادہ بڑی بات نہیں جس طرح کہ اس کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آئی ایم ایف کو اقساط کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی اس کا تعلق آئی ایم ایف کو قرضوں کی واپسی سے نہیں بلکہ تجارتی خسار ے کے ساتھ ہے۔ اگر ہم اپنی برآمدات بڑھا لیں اور درآمدات میں کمی لے آئیں تو روپے کی قدر میں گراوٹ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضرورت نہیں کہ ہر غیر ملکی دورے میں حکومت کو کامیابی ہی ملے' البتہ جہاں تک کولیشن اسپورٹ فنڈ کے رکے ہوئے60 کروڑ ڈالر کا تعلق ہے تو اس حوالے سے امریکی حکام سے بات چیت ہوئی بعض دستاویزات کی تکمیل میں ہمارے اداروں کو رکاوٹ پیش آرہی ہے۔
امید ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی کچھ رقم رواں ماہ کے دوران اور کچھ اگلے مہینے مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط کہ امریکی حکام نے کولیشن اسپورٹ فنڈ جاری کرنے کیلیے کوئی شرط عائد کی۔ امریکہ کے ساتھ ہمارا باہمی اشتراک چل رہا ہے' میں تو کہتا ہوں کہ ہر ماہ امریکہ کا دورہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی کی کہاوت ہےDat of Site Out mind والی بات ہے اگر رابطے رکیں گے تو باہمی تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ2008 میں ہمارا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ درست تھا اس وقت زرمبادلہ تین ارب ڈالر سے کم رہ گئے تھے جو محض ایک ماہ کے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت بننے کے حوالے سے میرا ٹارگٹ برآمدات اور سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 20 ارب سالانہ تک اضافہ کرنا ہے۔ اگر اہم برآمدات اور سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں6 سے7 ارب ڈالر اضافہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا لیکن اب بھی میرے اندازے کے مطابق جتنی ترسیلات زر باہر سے قانونی طریقے سے آرہی ہیں کم از کم اتنی ہی غیر قانونی ذرائع یعنی ہنڈی از حوالہ کے ذریعے رقوم آرہی ہیں۔