نثار چانڈیو کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے غوث علی شاہ

حکمران ٹولہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، غوث علی شاہ۔

حکمران ٹولہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، غوث علی شاہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے اپنے بیان میں کوٹری میں پارٹی کے ضلعی صدر نثار چانڈیو ایڈووکیٹ کے گھر پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔


انھوں نے کہا کہ نثار احمد چانڈیو کی اہلیہ کی شہادت اور ان کے عزیزوں کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے ، مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا نے کوٹری میں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر کی رہائش گاہ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو بربریت اور سفاکیت کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں کا انتقام پر امن اور نہتے شہریوں سے لے رہے ہیں،حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔
Load Next Story