ننھی علشبہ کے گرفتار قاتلوں کو اب تک سزا نہ مل سکی

اہلخانہ تشویش میں مبتلا،قانونی دائو پیچ کے ذریعے ملزمان کی رہائی کا خدشہ.

ننھی علشبہ کی یادگار تصویر۔ فوٹو: فائل

جوہر آباد میں ایک برس قبل اغوا کے بعد قتل کی جانیوالی ننھی علشبہ کے گرفتار قاتلوں کو آج تک سزا نہیں مل سکی جس کے باعث مقتولہ کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قانونی دائو پیچ کھیلتے ہوئے ملزمان رہائی حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس 12 دسمبر کو جوہر آباد کے علاقے میں ملزمان نے اغوا کے بعد 5 سالہ بچی علشبہ کو قتل کردیا تھا، مقتولہ علشبہ کے والد نذیر احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان بشیر اور مجید کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا لیکن ایک سال گزرجانے کے باوجود آج تک انھیں سزا نہیں مل سکی ہے۔




نذیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزمان قانونی موشگافیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رہائی حاصل کرسکتے ہیں، انھوں نے شکوہ کیا کہ ان کی بچی کا مقدمہ انتہائی سست روی کا شکار ہے جبکہ ملزمان کو وکیل بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے،انھوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ فیاض لغاری سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دلانے میں وہ اپنا فعال کردار ادا کریں۔
Load Next Story