دہشت گردی اور انتہا پسندی ملکی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ ہیں شاہی سید
پوری قوم اگر دہشت گردوں کے خلاف یک آواز نہ ہوئی تو اس سے کہیں زیادہ سنگین حالات کا سامنا کرنا ہوگا, شاہی سید.
پوری قوم اگر دہشت گردوں کے خلاف یک آواز نہ ہوئی تو اس سے کہیں زیادہ سنگین حالات کا سامنا کرنا ہوگا, شاہی سید. فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پشاور ایئر پورٹ و ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی املاک کو نشانہ بنانے والے در اصل ملک کے بنیادی دشمن ہیں۔
ایسے واقعات کے مرتکب ہونے والوں کے عزائم اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی سا لمیت کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، پوری قوم اگر دہشت گردوں کے خلاف یک آواز نہ ہوئی تو اس سے کہیں زیادہ سنگین حالات کا سامنا کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیوں کو سلا م پیش کرتے ہیں اور ان کی جرات و بہادری قابل تحسین ہے۔
جاری کردہ بیان میں سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اپنی ماضی سے سبق سیکھنے کا دن ہے دنیا میں وہ اقوام ترقی کرتی ہیں جو اپنے ماضی سے سبق سیکھیں اور محنت پر یقین رکھیںاستحصال ، مہم جوئی اور غیر جمہوری اذہان کی وجہ سے ہم دو لخت ہوئے اور انہی غلط پالیسیوں کی بنیاد رکھنے کی وجہ سے آج ہم خطے میں تنہائی کا شکار ہوئے اور آج عوامی قوتوں کی حکمرانی کی وجہ سے ہمسایوں سے تعلقات مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔