سی آئی ڈی اورپولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمات درج

ماڑی پور اسپارکو روڈ سے ملنے والی سی آئی ڈی کے اہلکار سہیل ولد یوسف کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا.

ماڑی پور اسپارکو روڈ سے ملنے والی سی آئی ڈی کے اہلکار سہیل ولد یوسف کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا. فوٹو: اے ایف پی

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہونے والے سی آئی ڈی اور پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق ہفتہ15دسمبر کو گارڈن کے علاقے میں مرزا آدم خان روڈ سے لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا، مقتول کی شناخت سی آئی ڈی کے اہلکار چوہدری خرم کے نام سے ہوئی ، گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ماڑی پور اسپارکو روڈ سے ملنے والی سی آئی ڈی کے اہلکار سہیل ولد یوسف کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا،پیرآباد کے علاقے بنارس فلائی اوور پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اورنگی ٹائون تھانے کے اے ایس آئی محسن کی ہلاکت کا مقدمہ واقعے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل رضوان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیاہے،زخمی رضوان کو کمر میں گولی لگی تھی۔
Load Next Story