کیپٹن سوراب کالیا کا معاملہ پاکستان کیساتھ اٹھایا ہے انتھونی
بھارتی افسر اور 6 سپاہیوں کو مئی 1999 میں پاکستانی فوجیوں نے کارگل سیکٹر سے پکڑ لیا تھا.
لاش جون میں بھارت کے حوالے کی گئی، کیپٹن سوراب کو شدید تشدد کے بعد ماراگیا، بھارت. فوٹو: اے ایف پی / فائل
بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارت نے کارگل سے پکڑے گئے کیپٹن سوراب کالیا کا معاملہ پاکستان کیساتھ اٹھایا ہے اور ہم اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے۔
1971 کی جنگ میں بھارت کی کامیابی کی41ویں سالگرہ کے موقع پرامر جوان جیوتی پر پھول چڑھانے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم مناسب انداز میں اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
بھارت کا کہنا ہے کہ کیپٹن سوراب اور6 سپاہیوں کو مئی1999 میں پاکستانی فوجیوں نے کارگل سیکٹرسے پکڑ لیا تھا، بعد میں کیپٹن سوراب دوران حراست ہلاک ہوگئے جن کی لاش9جون 1999کو بھارت کے حوالے کی گئی۔ بھارت الزام لگاتا ہے کہ کیپٹن سوراب پر شدید تشدد کیاگیا جس سے وہ ہلاک ہوئے۔