فلپائن4 دسمبرکاطوفان اب تک1000سے زائد جانیں لے چکاہے

سیکڑوں لاپتا،27ہزارافراد پناہ گاہوں میں منتقل،مزید ہلاکتوں کاخدشہ،لاشیں بکھری پڑی ہیں.

ہولناک آندھی سے بجلی ومواصلاتی نظام درہم برہم،امدادی کارروائیوںمیں شدیدمشکلات. فوٹو: رائٹرز

فلپائن کے جنوبی حصے میں 4 دسمبر کوآنیوالے شدید سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

سمندری طوفان نے علاقے میں بجلی اور مواصلات کے نظام کو بھی نقصان پہنچایا جو امدادی کارروائیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ اس میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ 210 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے آندھی بھی چلی۔




غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری حفاظت کے سربراہ بینیٹو راموس نے میڈیاکو بتایا کہ بوپھا نامی اس طوفان کے نتیجے میں 850 افراد لا پتا ہیں۔ انھوں نے کہاکہ لاپتا افراد میں وہ ماہی گیر بھی شامل ہیں جو مچھلی پکڑنے گئے تھے۔ راموس نے کہا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، ہمیں گزشتہ روز بھی بہت سی نعشیں ملیں جو ملبے اور درختوں کے نیچے دبی ہوئیں تھی۔
Load Next Story