65 فیصد کرپشن کی بات پر نیب ناقابل اعتبار ٹھہرتا ہے وزیراعظم
نیب کاچیئرمین ہمارے خلاف بات کرے توٹھیک،پنجاب میں کرپشن کی بات کی تو کہہ اٹھے کہ اس کا دماغ خراب ہے،راجاپرویز اشرف
قصور: وزیر اعظم راجا پرویز اشرف جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم راجاپرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم سب کی اصلیت جانتے اورچہرے پہچانتے ہیں لیکن بات نہیں کرناچاہتے۔
تاریخ کسی بات کونہیں بھولتی،ملک میں جمہوریت شہید بینظیربھٹوکے صدقے قائم ہے،اداروں کو مضبوط کرنے کے باوجودپیپلز پارٹی سے شکوہ کیاجاتا ہے ، نیب جب65فیصدکرپشن کی بات کرتاہے تواسے ناقابل اعتبارکہاجاتاہے،ہم نے ریکارڈترقیاتی کام کرائے عوام کے سامنے پیش ہونے میں گھبراہٹ محسوس نہیںکرتے،سیاست میں مفاہمت کی بات کرتے ہیں،چاہے ہماراکتناہی میڈیا ٹرائل کیاجائے۔قصورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کابیج بویاہے،پیپلز پارٹی جب سے وجودمیں آئی ہے اسی دن سے اس کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔
پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جوہمیشہ ڈکٹیٹروں سے ٹکرائی،ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کاحق دیا،اس سے قبل10کروڑکی آبادی میں صرف80ہزارافرادووٹ ڈالتے تھے، پاکستان میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے شہداکی مرہون منت ہے،الیکشن کمیشن اورمیڈیاکو مضبوط ہم نے بنایا،ہماری سیاست نفرت کی نہیں بلکہ محبت کی سیاست ہے،میدان لگنے والا ہے جلدسارے پہلوان میدان میں ہونگے،عوام کی عدالت میں سب کو پیش ہوناپڑے گا،عوام ہمارے ساتھ ہیں اس لیے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں جیت صرف پیپلزپارٹی کی ہوگی،شفاف انتخابات کے انتظامات کردیے ہیں،2013 اور2014میں بھی پیپلزپارٹی کی ہی حکومت ہو گی۔
انھوں نے کہاکہ صوبوں،قبیلوں اورمسلکوں کی بات کرنے والوں نے ملک کونقصان پہنچایا،ہم اقتدارکے پجاری نہیں،ملک پرمرمٹنے والے ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،حکومت کیخلاف بڑا پروپیگنڈا کیاجاتا ہے، نیب کاچیئرمین ہمارے خلاف بات کرے توٹھیک، پنجاب میں کرپشن کی بات کی توکہہ اٹھے کہ اس کادماغ خراب ہے،آصف زرداری، بینظیرکی شمع کولے کر آگے بڑھ رہے ہیں، کراچی سے خیبر تک وفاقی جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے، دسمبر کا مہینہ یہ بات یاد دلاتاہے کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،ایک دوسرے کونوچنانہیں،ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ملک کوبچاناہے۔
انھوں نے کہاکہ صدرزرداری نے تمام جوانی جیل میں گزارکراورظلم سہہ کربھی ہونٹوں پر مسکراہٹ رکھی اور بھٹو کے مشن کوآگے بڑھایا،پیپلز پارٹی نے گزشتہ5سالوں میں اتنے ترقیاتی کام کیے ہیں جتنے گزشتہ ساٹھ سالوں میں نہیں ہوئے،ہم نہ تو فصلی بٹیرے ہیں اورنہ بکنے والے کارندے،ہم اپنے قائدین کا مشن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،ہم اپنی کارکردگی کی بنیادپرالیکشن جیتیں گے، مخالفین کا خواب پورا نہیں ہو گا۔وزیر اعظم نے کہا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں عوام سے خطاب کریں گے، انھوں نے قصورمیں بابا بلھے شاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے کابھی اعلان کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے قصور میں6دیہات کو40کروڑ30لاکھ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں،132کے وی گرڈ اسٹیشن، ایک علاقائی پاسپورٹ آفس اورسوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈکے علاقائی دفترکابھی افتتاح کیا۔