راولپنڈی ہائی کورٹ بنچ کا بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا حکم

بینظیربھٹوقتل کیس کا فیصلہ جلد نہ دینے کے لئے مسلسل تاخيری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، درخواست گزار

بینظیربھٹو قتل کیس کا فیصلہ جلد نہ دینے کے لئے مسلسل تاخيری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
راولپنڈی ہائی كورٹ بنچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت تیز کرکے جلد فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔


راولپنڈی ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس انوار الحق اور جسٹس چوہدری محمد یونس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سینیئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں چوہدری ذوالفقارعلی نے مؤقف اختيار كيا تھا كہ سابق وزير اعظم بے نظیربھٹو كو ان کے 23 ساتھيوں سميت 27 دسمبر2007 كو لياقت باغ راولپنڈی ميں شہيد كيا گيا تھا لیکن 5 سال گزرنے كے باوجود اس كيس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چيف جسٹس لاہور ہائی كورٹ اور انسداد دہشت گردی كی عدالتوں كے ججز نے بھی تمام پرانے كيسز كی روزانہ كی بنياد پر سماعت كر كے ان كے فيصلے جلد سنانے كا حكم ديا،اس كے باوجود بےنظير بھٹو قتل كيس کی سماعت سست روی کا شکار ہے اور کیس کا فیصلہ جلد نہ دینے کے لئے مسلسل تاخيری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story