برطانیہ سمیت یورپ میں ’ہفتہ کشمیر‘ کے نام سے تقریبات شروع

تقریبات میں سول سوسائٹی کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائیگا

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سینئر وزیر چودھری طارق فاروق، ممبر اسمبلی راجہ جاوید آزادکشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
برطانیہ سمیت یورپ بھر میں 'ہفتہ کشمیر' کے نام سے تقریبات شروع ہو گئیں۔


تقریبات کی نگرانی برطانوی ممبران پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم، راجہ افضل خان، فرینڈز آف کشمیر، کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا بخاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سینئر وزیر چودھری طارق فاروق، ممبر اسمبلی راجہ جاوید آزادکشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ تقریبات میں یورپین سول سوسائٹی کو مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
Load Next Story