فیکٹری آتشزدگی کیس ملتوی ہنگامہ آرائی اور اسلحہ ایکٹ میں ملوث ملزمان کا ریمانڈ
اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کوقید اور جرمانہ، لڑکی کے اغوا کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان محمد صابر اور محمد عارف کوجرم ثابت ہونے پر 3برس قید اور فی کس 5ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی ہے. فوٹو: اے ایف پی / فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملوث فیکٹری مالکان ارشد بھائلہ ، شاہد بھائلہ ، جنرل منیجر منصور احمد ، سیکیورٹی گارڈ فضل احمد ، علی محمد اور ارشد محمود کے مقدمے کی سماعت 28دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔
علاوہ ازیں کراچی میں کشیدگی کے دوران ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں تھانہ محمود آباد اور تھانہ نبی بخش گرفتار11سے زائد ملزمان کو ماتحت عدالتوں میں پیش کردیا، قبل ازیں انھیں انسداد دہشت گردی کی خصوسی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے ریمانڈ ماتحت عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، بعدازاں پولیس نے ملزمان کو سٹی کورٹ کی2مختلف جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالتوں میں پیش کیا تھا، اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ممتاز سولنگی نے ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار شکیل الرحمن، شوکت، امیر الدین، کامران، سمیر، شان، غفران اور محمد عمران کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیاجبکہ محمود آباد کے علاقے سے گرفتار متین، نوید اور عبدالرحیم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان محمد صابر اور محمد عارف کوجرم ثابت ہونے پر 3برس قید اور فی کس 5ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی ، استغاثہ کے مطابق 19اپریل کو ملزمان نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مدعی امجد علی سے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا تھا بعدازاں تھانہ سہراب گوٹھ نے گرفتار کرکے قبضے سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرلیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار ملزم راجیش جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پڑوسی کی بیٹی مسماۃ انیتا کو اغوا کرلیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مدعی ہدایت مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔