کوکلیئر امپلانٹ کے بعد بچیوں کی سماعت بحال ہوجائیگی عمر فاروق
بچیاں روبصحت ہیں،سرجری کے بعد جلد بولنے اور سننے لگیں گی،ڈاکٹر ہارون.
ڈاکٹروں نے معائنہ کیا،والدین سے ملاقات، ڈائو یونیورسٹی نے علاج مفت کردیا،والدین فوٹو : ای نیوز
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سماعت سے محروم دو بچیوں کو کوکلیئر امپلانٹ لگاکر سماعت کے قابل بنادیا ہے۔
اب ان بچیوں کی قوت گویائی اورسماعت بھی بحال ہوجائیگی،دونوں بچیاں روبصحت ہیں، دونوں بچیوں کے معالج پروفیسرعمرفاروق اورڈاکٹر ہارون نے اتوارکواوجھا کیمپس میں بچیوں کا معائنہ کیا اوروالدین سے ملاقات کی، ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بچیاں روبصحت ہیں اورکامیاب سرجری کے بعد اب ان کی قوت گویائی اور سماعت مکمل بحال ہوجائیگی، دریں اثنا فضلہ اور مضفا کے والدین نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ ہماری بچی بول اور سن نہیں سکتی تھی اورہماری خواہش تھی کہ ہماری بچی ہمیں مما اور پاپا بولے،علاج کی کوشش کی تھی لیکن 25 سے30 لاکھ روپے کے اخراجات سن کرمیرے شوہر اور میں نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔
لیکن گزشتہ ہفتے سماعت سے محروم بچوں کو قابل سماعت بنانے والی خبر پڑھ کر ڈاویونیورسٹی پہنچے جہاں پروفیسر عمر فاروق اوران کی ٹیم نے ہماری بچی کو آپریشن کیلیے منتخب کیا،اللہ تعالی نے ہماری غیبی مدد کی اورڈائویونیورسٹی نے مہنگا علاج مفت کردیا اورہماری بچی کوبولنے اورسننے کے قابل بنادیا ،والدین نے بتایا کہ اتوارکو پروفیسر عمر فاروق اوران کی ٹیم نے دونوں بچیوںکامعائنہ کیا اورپٹیاں کھول دی ہیں اورگھر جانے کی اجازت دیدی ہے،اس موقع پر پروفیسر مسعود حمیداورپروفیسر عمرفاروق نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا بنیادی کام انسانیت کی خدمت ہے۔