امریکا سے ملنے والی400 وردیاں اور دیگر سامان فائر فائٹرز میں تقسیم
فائر بریگیڈکی تمام ضروریات کا ہر ممکنہ خیال رکھا جارہا ہے بلدیہ عظمیٰ 3نئےفائراسٹیشن تعمیر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے.

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چیف آفیسر متانت علی خان نے امریکا کے شہر ہوسٹن سے عطیہ میں ملنے والی 400 وردیوں اور آگ بجھانے کے سامان کو آج مختلف فائر اسٹیشنوں کے حوالے کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ شہر کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کی تمام ضروریات کا ہر ممکنہ خیال رکھا جارہا ہے۔
یہ بات انھوں نے مختلف فائر اسٹیشن کے فائر آفیسرز کو امریکا کے شہر ہوسٹن سے آئی ہوئی وردیاں اور دیگرسامان تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان ، ڈائریکٹر مشینری پول نعمان ارشد، چیف فائر آفیسر احتشام الدین اور شہر کراچی کے انڈسٹریل زونوں میں واقع فائر اسٹیشنوں کے فائر آفیسرزاور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔
متانت علی خان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم و بیش دو کروڑ تک پہنچ چکی ہے یہاں کئی نئے فائر اسٹیشنوں کی شدید ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ عملہ اور دیگر مشینوں کی بھی ضرورتیں بڑھتی جا رہی ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں مزید 3 فائر اسٹیشن تعمیر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے جو کہ کورنگی، ابراہیم حیدری اور نیو کراچی میں قائم کیے جائیں گے جبکہ 31 دسمبر تک 6 نئے فائرٹینڈر فائر بریگیڈ کے حوالے کردیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہوسٹن سے تحفے میں دی گئی یہ وردیاں قابل استعمال ہیں انھیں معیاری انداز سے ڈرائی کلین کیا گیا ہے ان وردیوں میں اندرونی و بیرونی سوٹ، ہیلمٹ، جوتے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں ،متانت علی خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شہر کے انڈسٹریل زونوں میں واقع فائر اسٹیشن جن میں کورنگی، لانڈھی، سائٹ ، نیو کراچی، گلستان مصطفی (سہراب گوٹھ) میں یہ وردیاں فائر مینوں کو دی جا رہی ہیں ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان نے اس موقع پر بتایا کہ تقریباً 400 سے زائد مکمل وردیوں کا سیٹ قابل استعمال ہے جو مرحلہ وار شہر کے تمام فائراسٹیشنوں میں تقسیم کیا جائے گا۔