سنی تحریک کے وفد کی پیر پگارا سے ملاقات ملکر کام کرنے پر اتفاق
ہم اور سنی تحریک ماضی میں بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں،صبغت اللہ شاہ راشدی
آئندہ انتخابات سمیت ملک کی بقا وسالمیت کیلیے ہم مل جل کر کام کرینگے،ثروت اعجاز۔ فوٹو : آن لائن
مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سنی تحریک اور ہم ماضی میں بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پیر پگارا اور ہمارے نظریات ایک ہیں اور آئندہ انتخابات سمیت ملک کی بقا وسالمیت کے لئے ہم مل جل کر کام کریں گے، پیر کو پی ایس ٹی کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں 5 رکنی وفد جس میں محمد شاہد غوری، مطلوب اعوان، فہیم الدین شیخ اور محمد شہزاد قادری شامل تھے نے پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ راجہ ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں مسلم لیگ (ف) کراچی ڈویژن کے صدر پیر یاسر سائیں، منصب جھکرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔
دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال، بالخصوص صوبہ سندھ اور کراچی میں جاری انتہا پسندی اور دہشتگردی کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹرز لسٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،شاہد غوری نے کہا کہ پیر پگارا سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی بقا و سالمیت کے لیے دونوں جماعتیں مل جل کر کام کریں گی، انھوں نے کہا کہ پشاور حملہ ہماری خود مختاری پر حملہ ہے،اس موقع پر پیر یاسر سائیں نے کہا کہ پی ایس ٹی اور مسلم لیگ (ف) کے درمیان ایک نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سمیت دیگر تمام ایشوز پر دونوں جماعتیں مل جل کر کام کریں گی۔