مستحق افراد کو3ماہ میں10 ہزار مکان دینگے قائم علی شاہ

شہیدبھٹوکی سالگرہ پرکراچی میں5ہزارپلاٹ تقسیم کرکے پروگرام کاآغازکیاجائیگا

شہیدبھٹوکی سالگرہ پرکراچی میں5ہزارپلاٹ تقسیم کرکے پروگرام کاآغازکیاجائیگا فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں صوبے بھر کے نادار اور ضرورت مند افراد کو10ہزار مکانات دیے جائیں گے۔

یہ اعلان انھوں نے شہید بینظیر بھٹو ھائوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت مکانات کی تعمیر و تقسیم سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجموعی طور پر غریب اور ضرورت مند افراد کو50 ہزار مکانات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وعدے کے مطابق50 ہزار پلاٹ غریب ، مستحق اور ضرورت مند لوگوں کو دیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی5 جنوری 2013 کو ہونے والی سالگرہ کے موقع پر کراچی میں5 ہزار پلاٹ تقسیم کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔




وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ برادر ممالک ایران اور ترکی کی طرف سے تعمیر کیے گئے گھر ٹھٹھہ، بدین، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور خیرپورکے اضلاع کے سیلاب اور بارش متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیے جائینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو کم لاگت والے مکانات کی تعمیر کے مراحل فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات دیے تاکہ انھیں 3 ماہ کے اندر مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جاسکے۔ انھوں نے تمام مشیروں کو گھروں کی تعمیر کی نگرانی کرنے اور کام کی رفتار کا جائزہ لینے کی ہدایات کیں ۔ قبل ازیں شہید بینظیربھٹو ھائوسنگ سیل کے چیئرمین نے ٰتفصیلی بریفنگ دی۔

Recommended Stories

Load Next Story