جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری آسان بنائی جارہی ہے گورنر سندھ
اولڈ ایریا میں بھتہ، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتیں کم ہوئی ہیں
مؤثر انٹیلی جنس نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے، مجرموں میں خوف پیدا کرنا ہوگا فوٹو: فائل
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو آسان بنایا جارہا ہے۔
وہ کراچی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر کی قیادت میں گورنر ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کررہی ہے جن سے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنا آسان ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ ، اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ، موبائل اسنیچنگ اور اس طرح کے دیگر جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے موثر انٹیلی جنس نیٹ ورک کا جال بچھا یا جا رہا ہے۔ مجرموں کے اندر جب تک قانون نافذ کرنے والوں کا خوف پیدا نہ ہوگا تب تک مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہونگے ۔