کرپشن پر دکھ ہے لیکن اکٹھے ہوکرالیکشن میںجانا چاہئےطارق فضل
مہنگائی کرپشن کی وجہ سے ہے،جام مدد،کرپشن اتنی نہیںجتنی بتائی جاتی ہے،سعیدغنی
کرپشن کے پیسے سے لٹیروں کو طاقت ملتی ہے،فوزیہ قصوری،’لائیو ود طلعت‘میں گفتگو .فوٹو : فائل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ میں کرپشن کے اعدادوشمار پر دکھی نہیں ہوں بلکہ کرپشن کو روکنے کیلیے کچھ نہ کرنے پر دکھی ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' میں اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو بیان دیا ہے وہ نیا نہیں۔ کرپشن، لا اینڈ آرڈر اور دہشتگردی بہت سنجیدہ ایشوز ہیں۔ کرپشن کی تعریف یہ ہے کہ اس کے ذریعے ہم وہ چیز حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمارا حق نہیں ہے ۔کرپشن کی خطرناک قسم میکروکرپشن ہے جو ہمارے سیاستدان، قومی ادارے اور بیورکریسی کرتی ہے۔ ہمیں متحد اور اکٹھے ہوکر الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب لندن میں ایم کیوایم کے دفتر پر چھاپہ پڑاتو کسی چینل کو ہمت نہیںہوئی کہ وہ خبر نشر کرے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور عدلیہ کے ایشو میں میرا نہیں خیال کہ کوئی اور کوئی کردار اداکرسکے ۔ایم کیو ایم کی قیادت کو ذمے داری دکھانا ہوگی، یہ ضروری نہیں کہ اگر توہین ثابت ہوجائے تو سزا بھی ہو۔
کرپشن زیادہ ہے مگر اتنی نہیں ہے جتنا بتایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بھی کرپٹ ہوںگے لیکن ہمیں کرپشن اور جمہوریت کو ایک ساتھ نہیں دیکھنا چاہیے۔مسلم لیگ(ف) کے رہنما جام مددعلی نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے۔سی این جی نہیں مل رہی، پی آئی اے اور ریلوے ختم ہورہے ہیں۔ عوام آئندہ الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کرپشن کے پیسے سے ووٹ خرید لیں گے، وہ غلط سوچتے ہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہاکہ کرپشن نے ہمارے جمہوری نظام کو کھوکھلا کردیا ہے۔ کرپشن کے پیسے سے چوروں اور لٹیروں کو طاقت ملتی ہے ۔