جی ایچ کیوسمیت کوئی جگہ محفوظ نہیںغلام احمدبلور

دہشت گردی کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے،حساس مقامات کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں.

پشاورایئرپورٹ پردہشت گردوںکے حملے کی شدیدمذمت، وزیرریلوے کی میڈیاسے گفتگو. فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے پشاور ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے جی ایچ کیو سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں۔

ہمیں دہشت گردی کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ سمیت دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پشاور ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہماری سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔




غلام احمد بلور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جی ایچ کیو سمیت کوئی جگہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں یہ دہشتگردی کی وجہ سے ہم ایک ایسی جگہ پھنس چکے ہیں جہاں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور انھوں نے پچھلے دنوں دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے۔
Load Next Story