فیصل کریم کنڈی نے فضل الرحمن کومناظرے کاچیلنج دیدیا

ڈرون حملے انکی حکومت میں شروع ہوئے،آوازکیوں نہیں اٹھائی؟ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی.

اسلام کیلیے کون سے کارنامے سرانجا م دیے؟ جلسہ عام میں فضل الرحمن سے استفسار. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے جے یوآئی (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمن کومناظرے کاچیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن بتائیں کہ انھوں نے اسلام کی سربلند ی کے لیے کون سے کارنامے سرانجا م دیے۔

ڈرون حملے جے یوآئی(ف)کی صوبائی حکومت کے دورمیں شروع ہوئے مولانافضل الرحمن اس وقت کہاں تھے،آوازکیوں نہیں اٹھائی؟ ، مولا نا برادران اسلا م کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ووٹ حاصل کر تے رہے ہیں مگر اب عوام انہیں پہچان چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں ان کی سیا ست کا خاتمہ کر دیں گے ۔وہ پیرکویہاں گرہ شہبازمیں جلسہ عام سے خطا ب کررہے تھے ۔ بھارہ کمیٹی کے جانب سے منعقدہ جلسے میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جاری ڈرون حملو ں کی پر زور مذمت کرتی ہے یہ حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔




انھوں نے مولانا فضل الرحمن کو ٹانک یا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بھی جگہ مناظرے کاچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا برادران عوام کو بتائیں کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انھوں نے اسلام کی سربلند ی اورٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی کے لیے کون سے کارنامے سرانجا م دیے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات کے دوران مولانا برادران کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شکست دے کرانکی سیا ست کا خاتمہ کرے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان سرائیکی صوبے کا حصہ ہوں گے اور ان کے بغیر پی پی کے لیے سرائیکی صوبہ ناقابل ِ قبول ہوگا۔
Load Next Story