W11کے مسافر زندہ جلانے کامقدمہ گواہ کا بیان قلمبند
وقوعہ کے روز وین میں تھا،14 افراد نے گاڑی روک کر مسافروں سمیت آگ لگادی تھی،بیان
وقوعہ کے روز وین میں تھا،14 افراد نے گاڑی روک کر مسافروں سمیت آگ لگادی تھی،بیان, فوٹو ممحمد نومان، فائل
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں روٹ ڈبلیو11مسافر ویگن کو مسافروں سمیت آگ لگانے کے الزام میں ملوث اے این پی کے کارکنوں خانزادہ اور محمد شفیع کے مقدمے میں گواہ رحیم علی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے۔
گواہ نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے روز وہ مسافر وین میں سوار تھا، گاڑی کیماڑی سے روانہ ہوئی اور جب ہمایوں سینٹر کے قریب پہنچی تو 14سے زائد افراد نے گاڑی روک کر مسافروں سمیت آگ لگادی تھی، مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، وہ خود بے ہوش ہوگیا اور جھلس گیا تھا تاہم وہ ملزمان کو شناخت نہیں کرسکتا، اس موقع پر گواہ نے اپنے زخم بھی عدالت کو دکھائے اور شکایت کی کہ اسے کوئی معاوضہ نہیں ملا، فاضل عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت15اگست تک ملتوی کردی اور استغاثہ کو مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج ہے۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رکن منور گبول کے قتل میں ملوث محمد عادل پر فرد جرم عائد کردی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے، فاضل عدالت نے ملزم کے انکار پر نوٹس جاری کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے، ملزم کیخلاف تھانہ مبینہ ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔