پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری پر توجہ دی جائےاداکارہ ثانیہ سعید

نئے فنکاروں سے فقط اتنا کہوں گی کہ کام پر بھر پور توجہ دیں اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آئیں۔

لم کی تباہی ایک دن میں نہیں ہوئی بہت مدت لگی ہے، ثانیہ سعید۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری پر توجہ دی جائے اب ڈرامہ صرف شوق نہیں رہا اس نے انڈسٹری کی شکل اختیار کرلی ہے۔


بہت محنت سے ہم نے اپنے کام کے ذریعے اس کے معیار کو ایک مرتبہ پھر برقرار کیا ہے اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو ہم پیچھے چلے جائینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تباہی ایک دن میں نہیں ہوئی بہت مدت لگی ہے ہاں افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے توجہ نہیں دی جب توجہ دی تو ہاتھ خالی تھے اب فٖلم کام نام لیوا بھی کوئی نظر نہیں آتا۔

ہمارا مقابلہ ڈرامے کے اعتبار سے ہو ہی نہیں سکتا پاکستانی ڈرامہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے پچھلے کچھ عرصے میں ہم نے تھوڑا سا وقت پریشا نی میں گزارا اس کی وجہ صرف اتنی تھی کہ لوگوں کی توجہ ہندوستانی ڈرامے کی جانب ہوگئی تھی مگر پھر ہم نے معیاری کام کیا کوئی بھی کام ہو جب تک آپ کے مقابل کوئی نہ کھڑا ہو تو اپنے کام کامزہ نہیں آتامیں نئے فنکاروں سے فقط اتنا کہوں گی کہ کام پر بھر پور توجہ دیں اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آئیں۔
Load Next Story