لانڈھی تا صدر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی منظوری
منصوبے کا ابتدائی خاکہ بلدیہ عظمیٰ نے جائیکا کے تعاون سے تشکیل دیا، ایک ارب روپے لاگت آئے گی

سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر لانڈھی تا صدر بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری دیدی ہے، منصوبے کی کنسلٹنسی کیلیے ٹینڈر دستاویزات تیار کر لی گئیں اور چند دنوں میں مشاورتی فرم کی تقرری کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔
چیف سیکریٹری نے منصوبے کی نگرانی کیلیے سیکریٹری فنانس کی سربراہی میں اسٹینڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ، ڈائریکٹر جنرل کراچی ماس ٹرانزٹ سیل اور دیگر افسران شامل ہیں، یہ کمیٹی کنسلٹنٹ فرم اور تعمیراتی فرم کی تقرری کا فیصلہ کریگی، تفصیلات کے مطابق منصوبے کا ابتدائی خاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے تشکیل دیا ہے جس کے تحت تیزرفتار بسیں لانڈھی تا صدر لکی اسٹار براستہ کورنگی روڈ خصوصی کوریڈور میں چلائی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ جائیکا نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلیے اربن ٹرانسپورٹیشن ماسٹر پلان 2030 تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 2 ریل بیسڈ ماس ٹرانزٹ کوریڈورز اور 6 بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈورز کی تجاویز جمع کرائی ہیں، جائیکا نے اس ماسٹر پلان میں بی آر ٹی ایس کے پائلٹ پروجیکٹ لانڈھی تا صدر لکی اسٹار براستہ کورنگی روڈ کی فوری تعمیر پر زور دیا ہے۔
منصوبہ بندی کے تحت پروجیکٹ پر تعمیراتی لاگت ایک ارب روپے آئیگی، متعلقہ افسران نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے تحت لانڈھی تا صدر لکی اسٹار براستہ کورنگی روڈ تک خصوصی کوریڈور تعمیر کیا جائیگا جس میں تیز رفتار بسیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ موجودہ پبلک ٹرانسپورٹ، کاریں، موٹرسائیکلیں اور دیگر نجی و کمرشل گاڑیاں اس کوریڈور پر نہیں چلائی جاسکیں گی، مسافروں کی سہولت کیلیے پیڈسٹیرین برجز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ مسافر باآسانی بی آرٹی ایس کے مخصوص بس اسٹاپوں تک پہنچ سکیں۔