اضلاع کی سطح پر کرائم پرو فائل مرتب کیا جائے آئی جی
کرائم پروفائل میں جرائم کی نوعیت اور مقدمات کی تفتیش میں پیشرفت پر خاص توجہ دی جائے
کرائم پروفائل میں جرائم کی نوعیت اور مقدمات کی تفتیش میں پیشرفت پر خاص توجہ دی جائے۔ فوٹو ایکسپریس
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سردار عبد المجید دشتی سمیت تینوں اضلاع کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی ڈی، پانچوں اضلاع کے ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ نعیم شیخ نے شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو احکامات دیے کہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ اضلاع کی سطح پر کرائم پروفائل مرتب کیا جائے اور ترتیب کردہ ڈسٹرکٹ کرائم پروفائل میں جرائم کی نوعیت اور مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت پر خاص توجہ دی جائے۔