انڈر19کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل آج شروع ہوگا

پہلی مرتبہ ایونٹ میں شامل ہونے والی ٹیم پورٹ قاسم اتھارٹی اور زرعی بینک مقابل۔

پہلی مرتبہ ایونٹ میں شامل ہونے والی ٹیم پورٹ قاسم اتھارٹی اور زرعی بینک مقابل۔ فوٹو: فائل

پورٹ قاسم اتھارٹی اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیموں کے درمیان پی سی بی انڈر19کرکٹ چیمپئن شپ کا چار روزہ فائنل بدھ کو راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔

پہلی مرتبہ ایونٹ میں شامل ہونے والی پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی پیش کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے تک رسائی ممکن بنائی، اس سفر کے دوران ٹیم نے تجربہ کار ٹیموں پاکستان ایئرلائنز، نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، زیڈ ٹی بی ایل، خان ریسرچ لیبارٹریزاور بہاولپور کو شکست سے دوچارکیا۔




ایونٹ میں کپتان صفی اللہ بنگش نے آل رائونڈ پرفارمنس سے سب کومتاثر کیا، وہ اب تک350رنز بنانے کے ساتھ20 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں، اسی طرح حارث علی بھی510 اپنے نام جوڑنے میں کامیاب رہے، کلیم اللہ نے385رنز بناکر ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا، بولرز خرم شہزاد31 اور ارشاد خان30 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، غلام مدثر بھی21 وکٹوں کی پرفارمنس کے ساتھ نمایاں ہیں۔
Load Next Story