نوجوانوں میںجدیدتراش خراش کے کرتا پاجامہ اور شلوارقمیص پہننے کے رجحان میں اضافہ
زیادہ ترنوجوان انڈین ڈیزائن کے کرتے سلوانے کو ترجیح دے رہے ہیں
شہر کے درزیوں کے مطابق نوجوانوں میں جدید فیشن اور تراش خراش کے شلوار قمیص، کرتا پاجامہ پہننے کا رجحان بڑھ رہا ہے، خاص طور پر عید کے لیے نوجوان اپنی پسند کے ڈیزائن کے حامل کپڑے تیار کرواتے ہیں جس کے لیے بڑے درزیوں کے پاس جدید فیشن کے ڈیزائن پر مشتمل کیٹلاگز بھی دستیاب ہیں۔
کیٹلاگ والے ڈیزائن کے شلوار قمیص اور کرتا شلوار کی سلائی عام شلوار قمیص کے مقابلے میں دگنی وصول کی جاتی ہے بیشتر بڑی دکانوں پر کپڑا بھی فروخت کیا جاتا ہے جس سے دکانداروں کے منافع میں مزید اضافہ ہوتا ہے،اس سال نوجوانوں میں کرتے پاجامے کا فیشن عام ہے، زیادہ ترنوجوان انڈین ڈیزائن کے کرتے سلوانے کو ترجیح دے رہے ہیں، مختلف ٹی وی چینلز پر معروف اینکرز بھی کرتے شلوار کی مقبولیت کی اہم وجہ بنے ہوئے ہیں۔