شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت3ملزمان گرفتار
بینک سے نقدی نکلواکرجانیوالے شہریوںکولوٹتے تھے، 100 وارداتیں کیں،ملزمان.
ملزمان نے چھینی ہوئی کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی،ایس ایس پی خرم وارث۔ فوٹو: فائل
شارع نورجہاں پولیس نے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہریوںکو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان کوگرفتار کرکے کلاشنکوف ، ایف آئی اے کا کارڈ ،ٹی ٹی پستول اور فیروز آباد سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی ایس پی شارع نور جہاں شاہد عباس اور ایس ایچ او شارع نور جہاں پر مشتمل پولیس پارٹی نارتھ ناظم آباد بلاک Qکے قریب اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران کار میں سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد 3ملزمان فراز ،وحید اور شاہ محمد کوگرفتارکرکے کلاشنکوف، 2 ٹی ٹی پستول اور فیروزآبادکے علاقے سے چھینی گئی کار نمبر AGN-007 برآمد کرلی جس پر ملزمان نے جعلی نمبر پلیٹ AJM-415 لگائی ہوئی تھی۔
خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایف آئی اے کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جسے وہ پولیس سے بچنے کیلیے استعمال کرتے تھے ،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروہ بینک سے نقدی نکلوا کر جانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے اور 2007 سے اب تک 100 سے زائد وارداتیں کرچکے ہیں ، ملزمان کا گروہ 15 افراد پر مشتمل ہے اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں جو بینک میں جا کر بڑی رقم لے کر نکلنے والے افراد کی نشاندہی کرتی ہیں اور بینک کے باہر موجود ان کے ساتھی اس کا تعاقب کر کے موقع ملتے ہی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں ، خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان کا آبائی تعلق جیکب آباد ، کشمور اور لاڑکانہ سے ہے جبکہ گروہ کے سرغنہ فراز نے ایف آئی اے کے انسپکٹر کا جعلی کارڈ بنوایا ہوا تھا ۔